Tameerewatan
tameerewatan

پشتونخوا میپ کی اعلیٰ قیادت کی اہم ترین بیٹھک، فیصلے منظر عام پر

بڑا دھماکا خیز اعلان قریب، پشتونخوا میپ کی اعلیٰ قیادت کی اہم ترین بیٹھک، فیصلے منظر عام پر

 پشتون قومی جرگہ کے انعقاد، تیاریوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک اہم اجلاس چیئرمین محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت سید لیاقت آغا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین نواب ایاز جوگیزئی، عبدالرحیم زیارتوال، سید لیاقت آغا، عبدالرؤف لالا، قہار خان ودان، ڈاکٹر حامد اچکزئی، کبیر افغان، عبدالحق ابدال، سید شراف آغا اور دیگر سینئر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پشتون قومی جرگہ کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف انتظامی امور اور تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام شرکاء نے جرگہ کے بہتر انعقاد کے لیے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

اجلاس کے اختتام پر جرگہ کے انتظامی معاملات کو حتمی شکل دیتے ہوئے رہنماؤں میں مختلف ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں اور اہم فیصلے کیے گئے۔ پارٹی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پشتون قومی جرگہ کو تاریخی اور بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More