سب کی موجیں ہو گئیں، کیا آپ کو پتہ ہے اگست میں کتنے دن سب کچھ بند رہے گا؟
اسلام آباد: ملک بھر میں بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو تین روز کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر جمعہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات کے باعث بینکاری ادارے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر مالیاتی اداروں کی اے ٹی ایم سروسز اور آن لائن بینکاری سہولیات معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔