Tameerewatan
tameerewatan

اسماء جتک کیس کے حوالے سے بڑی پیشرفت

اسماء جتک کیس کے حوالے سے بڑی پیشرفت

حکومت بلوچستان نے اسماء جتک کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں اور ان کے والد کے قتل کے سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک باقاعدہ انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔

 کمشنر قلات ڈویژن کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

ارکان: کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر حب، ڈپٹی کمشنر آواران، ایس پی حب اور دیگر حساس تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

سیکرٹری: ایس پی حب کمیٹی کے سیکرٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں اور اسماء جتک کو ملنے والی دھمکیوں کی مکمل تفتیش کر کے 15 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔

چند روز قبل اسماء جتک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی جان کو درپیش خطرات کا اظہار کرتے ہوئے تحفظ کی اپیل کی تھی۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ان کے والد کو قتل کر دیا گیا، جس پر عوامی و سیاسی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More