Tameerewatan
tameerewatan

بھارتی فضایہ کے افسر نے انڈیا کا سر جھکا دیا،سارے راز پاکستان کو دے دیے

بھارتی فضایہ کے افسر نے انڈیا کا سر جھکا دیا،سارے راز پاکستان کو دے دیے

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ایک حاضر سروس ونگ کمانڈر کو مبینہ طور پر حساس دفاعی معلومات اور خفیہ دستاویزات پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹو کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ افسر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون کے مبینہ ہنی ٹریپ کا شکار ہوا، جس کے بعد اس نے دفاعی نوعیت کی معلومات شیئر کیں۔

رپورٹس کے مطابق افسر کو 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ بعد ازاں دہلی پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چارج شیٹ جمع کرا دی۔ افسر کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر افسر سے رابطہ بڑھایا اور بعد میں اسے خفیہ دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر آمادہ کیا۔ حکام کے مطابق معاملہ فضائیہ کی انٹیلی جنس نگرانی کے دوران سامنے آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران بھارتی حکام نے خاتون کے مبینہ طور پر پاکستان میں موجود افراد سے رابطوں کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم یہ تمام الزامات ابھی عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق افسر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور وہ اس وقت عدالتی تحویل میں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More