Tameerewatan
tameerewatan

کنوینس الاؤنس میں ہزاروں روپے کا یکمشت اضافہ

کنوینس الاؤنس میں ہزاروں روپے کا یکمشت اضافہ

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے لوکل کونسل بورڈ کے فیصلہ جات اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر معذور ملازمین کے خصوصی الاؤنس اور ریٹائرڈ اہلکاروں کی پنشن میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان اقدامات کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جس سے صوبے بھر کے متعدد بلدیاتی اداروں کے ملازمین مستفید ہوں گے۔

خصوصی کنوینس الاؤنس: معذور سرکاری ملازمین کے ماہانہ کنوینس الاؤنس کو 6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ الاؤنس لوکل کونسل بورڈ کے افسران و اہلکاروں، لوکل گورننس اسکول، کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور اور صوبے کی تمام تحصیل میونسپل انتظامیہ (TMA) کے معذور ملازمین پر لاگو ہوگا۔

پنشن میں اضافہ: لوکل کونسل بورڈ کے تحت تمام پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے میٹرو پولیٹن پشاور، تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور متعلقہ اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پنشن میں اضافہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الاؤنس اور پنشن کی ادائیگی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More