Tameerewatan
tameerewatan

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں جیسے گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور جے روڈ پر کالی گھٹاؤں کے بعد ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی۔ ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی: شہرِ قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رات اور صبح کے اوقات میں بوند باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

شمالی علاقہ جات: آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More