Tameerewatan
tameerewatan

ہنہ اوڑک میں بڑا حادثہ، افسوسناک واقعے کے بعد اوڑک قبائل سڑکوں پر نکل آئے

ہنہ اوڑک میں بڑا حادثہ، افسوسناک واقعے کے بعد اوڑک قبائل سڑکوں پر نکل آئے

کوئٹہ: ہنہ اوڑک اور ولی تنگی کے علاقے دوا رود کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک اور مقامی جوان کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد علاقائی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے اور اوڑک قبائل کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔

مظاہرین نے ہنہ تھانے اور ایف سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہو کر شدید نعرے بازی کی اور اپنا احتجاج درج کروایا۔ قبائلی رہنماؤں اور عوام کا کہنا ہے کہ چاروں اطراف سیکورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود علاقے میں بدامنی کا سلسلہ جاری ہے، جس پر انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ شہید کی میت ابھی تک لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی، اور انہوں نے حکام سے فوری اقدام کرنے اور امن و امان یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

علاقائی ذرائع اور عوامی حلقوں کی جانب سے علاقے کے دیرپا مسائل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More