نوجوانوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سندھ یوتھ کارڈ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کے مطابق سندھ حکومت نے کارڈ کے اجرا کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 30 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 15 سے 29 سال کی عمر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیمی وظائف، اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی معاونت، بلاسود قرضوں اور دیگر سہولتوں تک رسائی دی جائے گی۔
سندھ حکومت کے مطابق یہ کارڈ جاز بینک کے تعاون سے جاری کیا جائے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے عمل کو آسان اور شفاف بنانا ہے۔
