کوئٹہ: بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع یا تعلیمی ادارے مقررہ شیڈول کے مطابق کھولنے کے حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت شدید گرمی، بعض علاقوں کی امن و امان کی صورتحال اور طلبہ کو درپیش سفری مشکلات کے باعث تعطیلات میں 13 اگست تک توسیع کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔
اس حوالے سے متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تاحال تعطیلات میں توسیع کا کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا، والدین اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف حکومتی نوٹیفکیشن کو ہی حتمی تصور کریں۔