Tameerewatan
tameerewatan

کیچ سانحے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا خوفناک غصہ

کیچ سانحے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا خوفناک غصہ

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کیچ (تربت) میں اغوا کے بعد 6 معصوم مزدوروں کے بے دردی سے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ’’بہیمانہ دہشت گردی‘‘ قرار دیا ہے اور تمام ذمہ داروں کو کیفِ کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ شہید ہونے والے افراد کا تعلق کسی مخصوص صوبے یا زبان سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہیے، وہ تمام تر پہلے پاکستانی شہری تھے۔

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان سے منسوب دہشت گرد عناصر پاکستان کے اتحاد، امن اور ترقی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، جن کا بلوچ قوم اور بلوچ روایات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ بلوچ روایات عزت، مہمان نوازی اور بے گناہ انسانوں کے احترام پر مبنی ہیں اور کسی نہتے کے قتل کی اجازت نہیں دیتیں۔

میر سرفراز بگٹی نے عزم ظاہر کیا کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن قوم کے اندر تفرقات اور نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن پوری قوم متحد ہے۔ حکومت اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More