خالق آباد کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری
قلات کے علاقے خالق آباد میں ایک ہفتے کی طویل بندش کے بعد بالاخر تمام تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں اور خالق آباد بازار دوبارہ کھل گیا ہے، جس پر مقامی عوام اور تاجروں نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی سمیت تمام تر دیگر انتظامات پر کڑی نظر رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری و موثر اقدامات یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔
بازار کھلنے سے علاقے میں رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں اور روزمرہ زندگی پٹڑی پر واپس آ گئی ہے۔