Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بڑا اعلان! دونوں ہاتھوں سے محروم رفیع اللہ کا ڈاکٹر بننے کا خواب حکومت پورا کرے گی

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بڑا اعلان! دونوں ہاتھوں سے محروم رفیع اللہ کا ڈاکٹر بننے کا خواب حکومت پورا کرے گی

 دونوں ہاتھوں سے محروم مگر بلند حوصلہ رکھنے والے ہونہار طالب علم رفیع اللہ کے عزم و ہمت نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بے حد متاثر کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں رفیع اللہ سے خصوصاً ملاقات کی اور اس کا ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے تمام تر اخراجات اور ذمہ داری خود اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

ملاقات کے دوران جب باہمت طالب علم رفیع اللہ نے ڈاکٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “رفیع اللہ کا خواب اب حکومتِ بلوچستان کا عزم ہے۔” انہوں نے اعلان کیا کہ رفیع اللہ کا بہترین علاج جہاں کہیں بھی ممکن ہوا، حکومتِ بلوچستان اپنے خرچ پر کروائے گی اور اس کی تعلیم و تربیت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ رفیع اللہ کی ہمت اور جذبہ پوری قوم کے نونہالوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ جسمانی معذوری کامیابی کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ باصلاحیت اور پختہ عزم رکھنے والے نوجوان بلوچستان کا درخشان مستقبل ہیں، اور ان کی سرپرستی کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More