Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعلیٰ بلوچستان ایکشن موڈ میں، کابینہ اجلاس کے اندر انقلابی فیصلے، نیا انتظامی سیٹ اپ تیار

وزیراعلیٰ بلوچستان ایکشن موڈ میں، کابینہ اجلاس کے اندر انقلابی فیصلے، نیا انتظامی سیٹ اپ تیار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی فلاح، امن و امان، تعلیم، بلدیاتی نظام، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے آغاز میں سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور سویلین شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کابینہ نے چیف منسٹر اسکالرشپ پروگرام فیز تھری کی منظوری دی، جس کے تحت رجسٹرڈ مزدوروں کے 300 بچوں کو اسلام آباد کے معیاری بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی۔

بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے یونین کونسل میسی زئی اور یونین کونسل مئی زئی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے اور گلستان میں نئی میونسپل کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

امن و امان کی بہتری کے لیے لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے بعد پورے بلوچستان کو پولیس ایریا قرار دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ ایس پی نبیل احمد کو بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کرنے اور پیرول بورڈ کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے ضلع حب کے ماربل سٹی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام، بلوچستان پلاننگ مینوئل، بلوچستان چائلڈ پروٹیکشن رولز 2026، بلوچستان کیڈٹ کالجز ترمیمی ایکٹ 2026 اور پراسیکیوٹر جنرل کی کنٹریکٹ مدت ملازمت میں دو سال توسیع کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں بلوچستان ہائبرڈ ویٹ پروکیورمنٹ پالیسی 2026، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے سروس لیول ایگریمنٹ، ہرنائی۔سبی روڈ کے فنانسنگ پروپوزل، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سروس رولز اور ضلع نصیر آباد میں نئی تحصیل اور سب ڈویژن کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کابینہ کے فیصلوں کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، گڈ گورننس، امن و امان میں بہتری، ترقیاتی عمل میں تیزی اور انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اور تمام فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More