نوشکی: مسلح افراد کا حملہ، 10 گاڑیاں نذر آتش، ٹرالر کنڈیکٹر زخمی
نوشکی: پدگ کوچکی کے مقام پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 10 گاڑیوں کو آگ لگا دی، جبکہ فائرنگ سے ایک ٹرالر کا کنڈیکٹر زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ٹرالرز سمیت دیگر گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا، جہاں سے طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔