شہر میں مسلح افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نوشکی شہر، بدل کاریز، کلی فقیران اور گردونواح میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ فائرنگ کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد تاجروں نے اپنی دکانیں بند کرنا شروع کر دیں اور بازار میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ علاقے کی نگرانی اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔