سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کے اضافے سے 4,093 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 3,430 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 100 روپے اضافے کے ساتھ 6,397 روپے اور فی 10 گرام چاندی 86 روپے اضافے سے 5,484 روپے کی ہو گئی ہے۔