Tameerewatan
tameerewatan

لگاتار مہنگائی کے بعد بالاخر بڑی راحت، پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو کتنا بڑا رلیف ملنے والا ہے؟

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نئی قیمتوں کے تعین کے لیے جائزہ لے رہی ہے۔

حکام کے مطابق عالمی قیمتوں کے تناسب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی سفارشات اور حکومت کے اعلان کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی نرخوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کو قرار دیا تھا۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے مجوزہ نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری منصوبہ بندی، اسٹاک مینجمنٹ اور سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More