Tameerewatan
tameerewatan

بے روزگاروں کی قسمت کھل گئی، درجنوں سرکاری نوکریوں کا اعلان

بے روزگاروں کی قسمت کھل گئی، درجنوں سرکاری نوکریوں کا اعلان

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف سرکاری محکموں میں اسکیل 11 سے 18 تک کی درجنوں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

ان اسامیوں کے لیے انٹرمیڈیٹ، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور دیگر متعلقہ پیشہ ورانہ ڈگری ہولڈرز 5 اگست 2026 تک کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔

 امیدواروں کے لیے انتہائی اہم ہدایات:

درخواست کا طریقہ: تمام درخواستیں صرف PPSC کی ویب سائٹ پر آن لائن قبول کی جائیں گی۔

وفاقی، نیم سرکاری اور مقامی حکومتوں کے ملازمین کو ملازمت کی بنیاد پر عمر میں اضافی رعایت نہیں ملے گی۔

غیر ملکی یا مساوی ڈگری کی صورت میں HEC کا سرٹیفکیٹ انٹرویو کے وقت پیش کرنا لازمی ہو گا، ورنہ درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔

نجی ادارے کا تجربہ صرف اسی صورت میں قابلِ قبول ہو گا اگر ادارہ SECP یا متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہو۔

سرکاری ملازمین: پہلے سے ملازم افراد کے لیے متعلقہ محکمے سے NOC یا DPC حاصل کرنا لازمی ہے۔

رجسٹریشن کونسلز: PEC، PMDC، PNC یا دیگر کونسلز کی رجسٹریشن درخواست دینے کی آخری تاریخ سے پہلے کی ہونی چاہیے۔

ٹیسٹ سینٹر: شارٹ ہینڈ، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ صرف لاہور میں منعقد ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More