گاہی خان چوک لہولہان، سرِعام گولیوں کی بوچھاڑ سے سنسنی، پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے لیا
کوئٹہ: گاہی خان پل کے نیچے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گاہی خان چوک کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، جہاں جاں بحق شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں