بلوچستان کی سیاست میں بڑا دھماکہ: حکومت نے اپوزیشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیے؟
بلوچستان میں جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کے لیے ایک بڑی اور حتمی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومتی وفد اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بالآخر مکمل طور پر کامیاب ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فریقین کے درمیان تمام دیرینہ اور متنازع امور پر تفصیلی بحث کے بعد اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔ طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق، حکومتی وفد اب سے کچھ ہی دیر میں دھرنے کے مقام پر خود جائے گا، جہاں وہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور دھرنا کمیٹی کے سامنے باقاعدہ طور پر دستخط شدہ مطالبات کی اصل دستاویزات پیش کرے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس حتمی دستاویز کی فراہمی کے بعد دھرنا باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔ اس بریک تھرو کے بعد شہر میں کئی روز سے جاری سیاسی تناؤ کے بادل چھٹ گئے ہیں اور دونوں اطراف کے کارکنان و رہنماؤں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم، دھرنا گاہ میں حکومتی وفد کی آمد اور دستاویزات کی باضابطہ حوالگی کے بعد ہی صورتحال مزید واضح ہوگی۔