بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اپنی تازہ کنٹری رپورٹ جاری کرتے ہوئے رواں مالی سال 2026-27 کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا ہے کہ موجودہ مالی سال میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 8.4 فیصد رہ سکتی ہے، جو حکومتی ہدف اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس کے بعد آنے والے چار مالی سال کے دوران مہنگائی میں بتدریج کمی آنے کی توقع ہے، جبکہ مجموعی طور پر آئندہ پانچ برس تک پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ کی سطح پر برقرار رہی، تاہم رواں مالی سال میں قیمتوں میں اضافے کا دباؤ برقرار رہنے کا خدشہ موجود ہے۔