Tameerewatan
tameerewatan

شاہراہ پر ناکہ لگانے والے دہشت گردوں کا بھیانک انجام: فورسز نے گھیرا تنگ کر کے 19 شرپسندوں کو عبرت کا نشان بنا دیا

شاہراہ پر ناکہ لگانے والے دہشت گردوں کا بھیانک انجام: فورسز نے گھیرا تنگ کر کے 19 شرپسندوں کو عبرت کا نشان بنا دیا

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر این-25 شاہراہ کے جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیانی علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 اہلکار بھی شہید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں اور مقامی شہریوں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں، جبکہ شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More