Tameerewatan
tameerewatan

ہاشم نورزئی قتل کیس حل، 16 کروڑ کے تنازع پر قریبی دوست ہی قاتل نکلا

ہاشم نورزئی قتل کیس حل، 16 کروڑ کے تنازع پر قریبی دوست ہی قاتل نکلا

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاشم نورزئی قتل کیس کو ریکارڈ وقت میں حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق وقوعہ کے روز مرکزی ملزم حکمت اللہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہاشم نورزئی کی گاڑی کو روکا، جس کے بعد فائرنگ کر کے اسے قتل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کے بعد گاڑی سے اتر کر مقتول پر دوبارہ گولیاں چلائیں۔

عمران شوکت کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ 16 کروڑ روپے کا مالی تنازع سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق گرفتار ملزمان میں حکمت اللہ سمیت 5 افراد شامل ہیں، جبکہ حکمت اللہ کا بھائی سعداللہ نورزئی تاحال فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ مفرور ملزم سعداللہ نورزئی قتل کے بعد مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ دھرنے اور فاتحہ خوانی میں بھی شریک رہا تاکہ اس پر کسی کو شک نہ ہو۔

انہوں نے کوئٹہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید تفتیشی طریقہ کار کے ذریعے کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے اصل ملزمان تک پہنچا گیا اور تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More