Tameerewatan
tameerewatan

گھر بیٹھے سرکاری کام، مریم کی دستک پروگرام نے نظام میں انقلاب برپا کر دیا

گھر بیٹھے سرکاری کام، مریم کی دستک پروگرام نے نظام میں انقلاب برپا کر دیا

پنجاب حکومت نے سرکاری خدمات کو عوام کے گھروں تک پہنچانے کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل اور فیلڈ بیسڈ نظام متعارف کرایا ہے جسے “مریم کی دستک” پروگرام اور اس کی موبائل ایپ کہا جاتا ہے۔

یہ منصوبہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تحت چلایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر، لمبی قطاروں اور کاغذی کارروائی کی پریشانی سے نجات دلانا ہے۔

اس سروس کے ذریعے حکومت کے تربیت یافتہ نمائندے خود شہریوں کے گھر یا دفتر جا کر ڈومیسائل، پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹ، لائسنس، پولیس ویریفکیشن، جائیداد ٹیکس اور دیگر متعدد خدمات مکمل کرتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ پروگرام پنجاب کے 40 سے زائد اضلاع میں فعال ہے، اب تک 3.3 ملین سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 2.7 ملین سے زائد مکمل بھی کی جا چکی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ “مریم کی دستک” ایپ کو 76 سے زائد سرکاری اداروں اور محکموں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جن میں پولیس، نادرا، ایکسائز، ٹریفک پولیس اور دیگر اہم محکمے شامل ہیں۔

شہری اس سروس کو موبائل ایپ کے ذریعے یا ہیلپ لائن 1202 پر کال کر کے استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ درخواست کی مکمل پراسیسنگ آن لائن بھی ٹریک کی جا سکتی ہے۔

حکومت کے مطابق یہ نظام بدعنوانی میں کمی، شفافیت میں اضافہ اور عوام کو فوری سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More