Tameerewatan
tameerewatan

ملک میں کہاں کہاں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہونے والی ہیں؟جانیے

ملک میں کہاں کہاں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہونے والی ہیں؟جانیے

پاکستان بھر میں موسم کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ ایکطرف میدانی علاقوں کے باسی شدید گرمی اور حبسکے باعث بے حال ہیں، تو دوسری طرف شمالی علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کیلئے الرٹ جاری کرتے ھوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف میدانی حصوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہیگا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں بالائی علاقوں میں موسم انگڑائی لے سکتا ہے۔

حکام کے مطابق  ، گلگت بلتستان،  کشمیر،بالائی  کے پی اور شمال مشرقی پنجاب کےبیشتر اضلاع میں شام اور رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ بتدریج وسط ہفتے تک پاکستان کے جنوبی حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے کی امید ہے۔

اتوار کی صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ چترال کا دور افتادہ علاقہ ارکاری چار ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ  پاکستان کا سرد ترین مقام رہا۔ گلگت بلتستان کے علاقوں براہ اور سوسات میں پارہ چھ، جب کہ درکوت اور غندس میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت سات اور مداکلشٹ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جس نے جولائی کے مھینے میں بھی دسمبر کا احساس دلا دیا۔

بڑے شہروں کی صورتحال

شمالی علاقوں کے برعکس بڑے شہروں میں رات اور صبح کے وقت بھی گرمی کا راج رہا۔ ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق:

لاہور: 31 ڈگری سینٹی گریڈ،کراچی: 30 پشاور: 29 مظفرآباد: 27  اسلام آباد: 26 ،کوئٹہ: 22  اور مری 18 ڈگری سینٹی گریڈ

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلیشیائی اور شمالی علاقوں میں فی الحال یہ خنکی برقرار رہیگی، جب کہ میدانی علاقوں کے عوام کو حبسکے اس اسپیل سے نمٹنے  کیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہونگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More