Tameerewatan
tameerewatan

انٹرنیٹ کی دنیا سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

انٹرنیٹ کی دنیا سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان نے  (آئی ٹی یو) کے آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس 2026 میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے، جہاں پاکستان کا اسکور 56.4 سے بڑھ کر 67.7 تک پہنچ گیا ہے، جب کہ مجموعی طور پر بیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنیکٹیویٹی کے شعبے میں پاکستان نے 22.8 پوائنٹس کی بہتری حاصل کی ہے، جسکے بعد میننگ فل کنیکٹیویٹی اسکور 79 تک پہنچ گیا ہے۔ اس پیشرفت کے نتیجے میں ملک  کی عالمی درجہ بندی میں تقریباً 27 درجے بہتری بھی سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کھا ہے کہ وزیراعظم   کی قیادت میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔

آئی ٹی یو انڈیکس میں یہ پیش رفت ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی سے نوجوانوں، طلبہ، فری لانسرز اور کاروباری افراد کیلیے نئے مواقع پیدا ہونگے، جب کہ حکومت ملک بھر میں سستی اور معیاری ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق آئی ٹی یو انڈیکس میں بہتری سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کیلیے بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More