Tameerewatan
tameerewatan

پٹرول کے حوالے سےحکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کردی

پٹرول کے حوالے سےحکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کردی

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں سو فیصد اضافہ کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کےمطابق کلائمیٹ سپورٹ لیوی دو روپے پچاس پیسےفی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے،جبکہ اس اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

نئی شرح کے تحت ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی 79 روپے 97 پیسےسےکم ہو کر 77 روپے 47 پیسےفی لی ٹر،جبکہ پیٹرول پر پٹرولیم لیوی 66 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 64 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کےمطابق نئی لیوی کا اطلاق 1 جولائی سے ہو چکا ہے،پیٹرولیم لیوی میں کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی کوایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی، دو مختلف لیوی ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ سےقیمتوں میں کوئی ردوبدل نھیں کیاگیا۔

دوسری جانب پی پی پی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں سو فیصد اضافے پر شدید تحفظات کا اظھارکردیا،سوال بھی اٹھا دیا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نام پر وصول رقم آخرکہاں خرچ کی جا رہی ہے؟کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا مقصد صرف ریونیو اکٹھا کرنا نہیں  ماحولیات کا تحفظ ہونا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More