Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ، سبی اور گوادر کے شہری ہوشیار: موسم کس رخ پر جا رہا ہے؟ جانیے اہم تفصیلات

کوئٹہ، سبی اور گوادر کے شہری ہوشیار: موسم کس رخ پر جا رہا ہے؟ جانیے اہم تفصیلات

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے کے میدانی اور صحرائی اضلاع شدید ترین گرمی کی زد میں ہیں، جہاں سبی میں درجہ حرارت 43، نوکنڈی میں 42 اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور چمن میں 36، ژوب میں 36، قلات میں 32 اور زیارت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی صوبے کے بیشتر حصوں میں گرمی اور خشکی برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More