Tameerewatan
tameerewatan

گل پلازہ سانحے پر مصطفیٰ کمال کے انکشاف نے سیاست گرم کر دی

گل پلازہ سانحے پر مصطفیٰ کمال کے انکشاف نے سیاست گرم کر دی

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے گل پلازہ سانحے میں 72 افراد کے جاں بحق ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی سے استعفے کا سوال کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گل پلازہ میں 72 افراد جان سے گئے، کیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی نے استعفیٰ دیا؟

انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو انتظامی یونٹس کی بات بہت ناگوار گزرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزارت سے مستعفی ہوکر کراچی چلے گئے تو پیپلزپارٹی کے لیے مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

اپنے استعفے سے متعلق سوال پر مصطفیٰ کمال نے واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ حامد میر نے پوچھا کہ کیا انہوں نے وزیراعظم کو تحریری استعفیٰ بھجوایا ہے جسے قبول نہیں کیا گیا؟ اس پر مصطفیٰ کمال نے جواب دیا، ’’جب آپ کو معلوم ہے تو مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں؟‘‘

پمز واقعے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے، جس کے ٹی او آرز واضح ہیں۔ کمیٹی مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرے گی اور اس کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More