Tameerewatan
tameerewatan

سپریم کورٹ نے گھی مافیا کا بڑا منصوبہ خاک میں ملا دیا

سپریم کورٹ نے گھی مافیا کا بڑا منصوبہ خاک میں ملا دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنے کے عمل کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کو 3 کروڑ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ تجارتی ایسوسی ایشن کے ذریعے اجتماعی قیمتوں کا تعین کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی اور آزادانہ مقابلے کی روح کے منافی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ خواہ قیمت کم ہی کیوں نہ مقرر کی جائے یا عوامی مفاد کا مقصد پیشِ نظر ہو، مینوفیکچررز کا باہم مل کر نرخ طے کرنا جائز نہیں ہو سکتا۔ تمام کاروباری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تجارتی ضروریات کے مطابق قیمتیں آزادانہ طور پر طے کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More