Tameerewatan
tameerewatan

سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدوروں کو کروڑوں روپے مالیت کا سونا مل گیا

سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدوروں کو کروڑوں روپے مالیت کا سونا مل گیا

 بیلجیئم کے شہر ڈینڈرمونڈ میں سیوریج لائن بچھانے کے لیے جاری کھدائی کے دوران تعمیراتی کارکنوں کو اچانک بڑی مقدار میں سونا مل گیا، جس کی مالیت تقریباً 90 لاکھ یورو بتائی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کارکن ایک عمارت کے قریب نئی سیوریج پائپ لائن کی تنصیب کے لیے کھدائی کر رہے تھے کہ انہیں زمین کے اندر سونے کی سلاخیں اور سکے نظر آئے۔ کارکنوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد حکام نے موقع پر پہنچ کر خزانہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کی جانب سے جاری تصاویر میں تقریباً 50 سونے کی سلاخیں اور متعدد سونے کے سکے دکھائے گئے ہیں۔ بیلجیئم کے میڈیا کے مطابق برآمد ہونے والے خزانے کی مجموعی مالیت تقریباً 90 لاکھ یورو ہے۔

رپورٹس کے مطابق سونا مشرقی فلیمش علاقے میں ایک عمارت کے تہہ خانے کی دیواروں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ مذکورہ عمارت ایک مقامی فلاحی ادارے CAW East Flanders کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے برآمد ہونے والے سونے کی مکمل فہرست تیار کرنے کے بعد اسے وفاقی حکومت کے متعلقہ محکموں کی محفوظ تجوری میں منتقل کردیا ہے۔

حکام نے شہریوں اور خزانے کی تلاش میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو تعمیراتی مقام سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونے کی اطلاع کے بعد غیر متعلقہ افراد کا موقع پر پہنچنا خطرناک اور غیر قانونی ہوسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق فی الحال یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ برآمد ہونے والے خزانے کا قانونی حقدار کون ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی ملکیت کا فیصلہ قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More