فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا، ایرانی صدارتی دفتر
تہران: ایرانی صدارتی دفتر نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو انتہائی نتیجہ خیز اور مفید قرار دیا ہے۔
ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران اہم سفارتی پیش رفت ہوئی اور دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے قابلِ قدر نتائج حاصل کیے گئے۔
صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے نتائج اور اثرات آنے والے دنوں میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جبکہ اس دوران ہونے والی پیش رفت کے عملی نتائج بھی جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔