Tameerewatan
tameerewatan

اسلام آباد اور تہران کا سب سے بڑا فیصلہ، فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کا ہنگامی رابطہ

اسلام آباد اور تہران کا سب سے بڑا فیصلہ، فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کا ہنگامی رابطہ

اسلام آباد/تہران: خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن و امان کی نازک صورتحال کے پیشِ نظر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر اہم رابطہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس اہم گفت و شنید میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، مختلف سفارتی اقدامات اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران کشیدگی کو کم کرنے، خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے اور تمام تنازعات کو جنگ کے بجائے سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی نے پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More