ماہ نور کی جرات رنگ لے آئی! حکومت نے ایسا خراجِ تحسین پیش کر دیا کہ پورا بلوچستان جھوم اٹھا
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے تیزاب گردی کے المناک واقعے کے باوجود بے مثال ہمت اور بہادری دکھانے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک تاریخی اور جذباتی سرپرائز دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی منظوری کے بعد دُکی میں واقع ڈمّانی چوک سے ملحقہ اہم شاہراہ “حاجی امان اللہ مسجد روڈ” کو باقاعدہ طور پر ”ڈاکٹر ماہ نور ناصر روڈ، دُکی“ کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے تمام تر مشکلات، درد اور خوف کا جس ثابت قدمی اور حوصلے سے مقابلہ کیا، وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کی تمام خواتین کے لیے جرات، امید اور خود اعتمادی کی ایک عظیم علامت بن چکی ہے۔ حکومتِ بلوچستان کے اس مثبت اور انقلابی قدم کو عوامی حلقوں میں شدید پذیرائی مل رہی ہے اور اسے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والی بیٹی کی عظمت کا بہترین اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔
