Tameerewatan
tameerewatan

شباب اور روزگار کا نیا انقلاب، حکومت کے ایک فیصلے نے صوبے بھر کے طلبہ کی قسمت بدل دی

شباب اور روزگار کا نیا انقلاب، حکومت کے ایک فیصلے نے صوبے بھر کے طلبہ کی قسمت بدل دی

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے نظام میں اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے تمام سرکاری ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کو بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان گورنمنٹ رولز آف بزنس 2012ء اور ترمیمی ایکٹ 2026ء کے تحت صوبے کے تمام پبلک سیکٹر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اداروں کا کنٹرول نئی اتھارٹی کو منتقل کردیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف مین پاور ٹریننگ، محکمہ صنعت و تجارت اور ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرِ انتظام چلنے والے پولی ٹیکنک اور مونو ٹیکنک انسٹی ٹیوٹس سمیت گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی اب BTEVTA کے ریگولیٹری اور انتظامی کنٹرول میں کام کریں گے۔

اس کے علاوہ ختم کیے گئے بلوچستان بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے تمام اثاثے اور ریکارڈ بھی نئی اتھارٹی کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اداروں کے ملازمین کے سروس اسٹرکچر، افرادی قوت اور مالیاتی معاملات کی نگرانی محکمہ محنت و افرادی قوت بلوچستان کرے گا۔

حکومت کے اس اقدام کا مقصد صوبے میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم کے نظام کو ایک مربوط انتظامی ڈھانچے کے تحت لانا اور فنی تعلیم و تربیت کے اداروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More