مواد پر جائیں

کوئٹہ 13°C فجر 5:29 ظہر 12:16 عصر 4:04 مغرب 5:41 عشاء 7:03
آج کا ای پیپر ⁦5⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بین الاقوامی

ڈیموکریٹ ارکان نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کی ممکنہ تحقیقات کیلئے تیاری شروع کر دی،رپورٹ

سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کی نجی کمپنیوں اور امریکی انتظامیہ کو خطوط جاری، متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت ، ایلون مسک کو بھی نوٹس

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے کانگریس میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے گزشتہ 2 سال کے اقدامات کی ممکنہ تحقیقات کیلئے ابتدائی تیاری شروع کر دی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کمیٹی نے نجی کمپنیوں اور امریکی انتظامیہ کو خطوط جاری کرکے متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔خطوط میں ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں یوکرین میں سٹار شیلڈ سروس کی رفتار سست کرنے کے معاملے سے متعلق ریکارڈ محفوظ رکھنے کا کہا گیا ہے۔علاوہ ازیں روسی ڈیزل کے معاہدے میں شامل بندرگاہوں، بینکوں اور دیگر نجی اداروں کو بھی دستاویزات محفوظ رکھنے کے خطوط جاریکئے گئے ہیں۔ڈیموکریٹک سینیٹ کے ایک معاون کے مطابق یہ کمیٹی کا معمول کا طریقہ کار ہے جس کے تحت قانون کی خلاف ورزی یا مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہات رکھنے والے افراد اور اداروں سے متعلق ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں نئی کانگریس کے آغاز پر ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرسکتے ہیں۔ڈیموکریٹک معاون نے کہا کہ اگر ایران جنگ میں کوئی بڑی پیشرفت ہوئی تو ڈیموکریٹس دفاعی بجٹ کے بل کی منظوری کے بدلے جنگ سے متعلق نئی شرائط شامل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، تاہم موجودہ کانگریس میں ریپبلکنز کی اکثریت کے باعث صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کا امکان کم ہے۔

ڈیموکریٹ ارکان نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کی ممکنہ تحقیقات کیلئے تیاری شروع کر دی،رپورٹ