مواد پر جائیں

کوئٹہ 17°C فجر 5:27 ظہر 12:16 عصر 4:06 مغرب 5:43 عشاء 7:04
آج کا ای پیپر ⁦4⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بین الاقوامی

غزہ میں زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخب

نیو جرسی سے کامیابی حاصل کرنے والے مصری نژاد امریکی ڈاکٹر نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن: غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے مصری نژاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی نیو جرسی سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

غزہ میں زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخب

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ڈاکٹر آدم حموی نے ریپبلکن امیدوار گریگ میل کو شکست دی۔ رپورٹ کے مطابق وہ نیو جرسی سے کانگریس میں پہنچنے والے پہلے مسلمان اور امریکی کانگریس کے پہلے مصری نژاد رکن ہیں۔

نومنتخب رکنِ کانگریس ڈاکٹر آدم حموی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔

ڈاکٹر آدم حموی امریکی فوج میں بطور سرجن خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے عراق جنگ کے دوران بھی طبی خدمات انجام دیں، جبکہ 2024 اور 2025 میں غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر آدم حموی صحت کی بہتر سہولتوں اور کم قیمت رہائش کی فراہمی کے حامی ہیں۔ انہوں نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو شہریت دینے کی حمایت بھی کی ہے۔

ڈاکٹر آدم حموی کی انتخابی کامیابی کو امریکی سیاست میں مسلم اور مصری نژاد کمیونٹی کی نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔