مواد پر جائیں

کوئٹہ 13°C فجر 5:27 ظہر 12:16 عصر 4:06 مغرب 5:43 عشاء 7:04
آج کا ای پیپر ⁦3⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

پاک چین تاریخی اور آزمودہ تعلقات خطے میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چینی وزیر لیو ہائی شِنگ کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،چینی وزیرکا آگے بڑھنے کا عزم

راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ پاک چین تاریخی اور آزمودہ تعلقات خطے میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے وزیر لیو ہائیکسنگ (Liu Haixing) نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان ‘ہر موسم کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری’ کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات کی اہمیت ہو اجاگر کیا، اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل، مضبوط ادارہ جاتی روابط، اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا، چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور پاکستان اور چین کے درمیان طویل عرصے سے قائم اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اعتماد کا بھی اظہار کیا

پاک چین تاریخی اور آزمودہ تعلقات خطے میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر