مواد پر جائیں

کوئٹہ 13°C فجر 5:29 ظہر 12:16 عصر 4:04 مغرب 5:41 عشاء 7:03
آج کا ای پیپر ⁦5⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد اب امریکا ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

کانگریس مخالف جماعت کے پاس ہوگی تو ٹرمپ کیخلاف مختلف مقدمات بھی کھل سکتے ہیں، شاید اب صدر ٹرمپ کے احتساب کا وقت آگیا ، ٹرمپ کو گورننس کا طریقہ بھی تبدیل کرنا پڑے گا

اسلام آباد :امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد اب امریکا ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، کانگریس مخالف جماعت کے پاس ہوگی تو ٹرمپ کیخلاف مختلف مقدمات بھی کھل سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی شکست کے بعد اب امریکا ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، یا تو کوئی گفت وشنید کا راستہ تلاش کیا جائے گا، یا پھر کانگریس اس پر حاوی ہوگی، کانگریس قرارداد منظور کرسکتی ہے کہ جنگ کو ختم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کانگریس اب ٹرمپ کی مخالف جماعت کے پاس ہوگی تو ان کی کوشش ہوگی کہ مختلف مقدمات کو اوپن کیا جائے۔ٹرمپ کے خلاف جو چیزیں جوڈیشل پراسس میں ہیں وہاں پر بھی تیزی دیکھنے کو ملے گی، اب شاید صدر ٹرمپ کی احتساب کا وقت آگیا ہے۔الیکشن میں شکست کے بعد صدر ٹرمپ کو حکومت اور گورننس کا طریقہ تبدیل کرنا پڑے گا، لوگوں کو ڈرانا دھمکانہ گالیاں نکالنا یہ طریقہ فیل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا اب صدر ٹرمپ پر پریشر ہوگا ، پاکستان امریکا تعلقات میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے یہ تاریخ سے مختلف نہیں ہے، ایک ڈیڑھ سال میں تعلقات میں بڑی گرم جوشی آئی ہے۔

ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد اب امریکا ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی