مواد پر جائیں

کوئٹہ 17°C فجر 5:27 ظہر 12:16 عصر 4:06 مغرب 5:43 عشاء 7:04
آج کا ای پیپر ⁦4⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

جو اصلاحات 78 سال میں نہیں سکیں وہ ایک سے ڈیڑھ سال میں نہیں ہوسکتیں، محمد اورنگزیب

پاسکو، یوٹیلٹی اسٹورز اور پی ڈبلیو ڈی کو رائٹ رائزنگ کے تحت بند کیا گیا، 26 اداروں کی نجکاری بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی وزیر خزانہ کا خطاب

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اونگزیب نے کہا ہے کہ78 سال میں جو اصلاحات نہیں ہو سکیں وہ ایک سے ڈیڑھ سال میں نہیں ہوسکتیں، پاسکو، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی کو رائٹ رائزنگ کے تحت بند کیا گیا۔ 26سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام جاری کانفرنس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں کیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی میں رائٹ رائزنگ پر کام کیا گیا، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو کی رائٹ سائزنگ کی گئی۔محمد اونگزیب کا کہنا تھا کہ ایس او ایز کمیٹی میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی اصلاحات پر مبنی رپورٹ بڑی کارآمد رہی۔ سرکاری اداروں کی نجکاری پرکام جاری ہے۔ 26 اداروں کی نجکاری بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کو نئی بلندیاں دیں۔ معاشی ترقی کے فائدے ہر گھر تک پہنچنا ضروری ہیں۔

جو اصلاحات 78 سال میں نہیں سکیں وہ ایک سے ڈیڑھ سال میں نہیں ہوسکتیں، محمد اورنگزیب