مواد پر جائیں

کوئٹہ 13°C فجر 5:29 ظہر 12:16 عصر 4:04 مغرب 5:41 عشاء 7:03
آج کا ای پیپر ⁦5⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

ملک بھر میں مسلسل 3 چھٹیاں، اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے

یومِ اقبال پر 9 نومبر کو عام تعطیل، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی والے اداروں میں ملازمین کو مسلسل تین روز کی تعطیلات ملیں گی

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کی جانب سے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر پیر 9 نومبر 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث سرکاری دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ملک بھر میں مسلسل 3 چھٹیاں، اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے

وفاقی حکومت کے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر عام تعطیل مقرر ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 9 نومبر کو یومِ اقبال کے سلسلے میں بینک تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں بینکوں کی شاخیں عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گی۔

دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے بھی 9 نومبر کو صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یومِ اقبال کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کن ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی؟

جن سرکاری دفاتر، بینکوں اور دیگر اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، وہاں ملازمین کو 7 نومبر بروز ہفتہ سے 9 نومبر بروز پیر تک مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی۔

تاہم جن اداروں میں ہفتہ کام کا دن ہوتا ہے، وہاں مسلسل تین چھٹیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یومِ اقبال کی تعطیل کے بعد متعلقہ اداروں میں معمول کی سرگرمیاں منگل 10 نومبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ان کی علمی، ادبی اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔