امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس معاملے کو زیادہ طول دینے کا خواہاں نہیں اور تنازع جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تہران کو واشنگٹن کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہوگا، کیونکہ اس کے پاس کوئی اور راستہ باقی نہیں۔ بصورتِ دیگر امریکا خود اس معاملے کو جلد انجام تک پہنچائے گا۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ طویل عرصے تک جاری نہیں رہے گی اور انہیں اس کے جلد خاتمے کی توقع ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کی کوشش انسانی جانوں کا ضیاع روکنا ہے، تاہم ایسی صورتِ حال بھی پیدا ہوسکتی ہے جس میں سخت فوجی کارروائی ضروری ہوجائے۔