ایرانی میزائل حملوں سے امریکی اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے محدود کارروائی کی گئی، امریکی حکام کا بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کا امکان مسترد کرنے کا مؤقف
امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی اور محدود ہیں، جن کا مقصد امریکی اثاثوں کو ایرانی میزائل حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جزیرہ قشم پر امریکی حملے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اشارہ نہیں ہیں۔
ایک دوسرے امریکی عہدیدار نے کہا کہ یہ حملے ایرانی جانب سے امریکی تنصیبات اور اثاثوں کے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کے جواب میں کیے گئے۔
اس سے قبل پیر کو ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے جزیرہ قشم میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی تھی۔ بعد ازاں امریکی حکام نے جزیرے پر حملوں کی تصدیق کی۔
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے بھی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور ایران کی جانب سے ایک امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کی گئیں۔
امریکی حکام کے بیانات کے مطابق حملوں کا مقصد فوری خطرات کا جواب دینا تھا، تاہم جزیرہ قشم پر ہونے والے حملوں کی مکمل تفصیلات اور ممکنہ نقصانات سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔