مواد پر جائیں

کوئٹہ 20°C فجر 5:27 ظہر 12:16 عصر 4:06 مغرب 5:43 عشاء 7:04
آج کا ای پیپر ⁦3⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعظم کی اہم ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان اور 160 ارب روپے کے پیکیج پر پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعظم کی اہم ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مختلف شعبوں میں اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور تعاون مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے مختص 160 ارب روپے کے پیکیج پر عمل درآمد اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔