مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:25 ظہر 12:16 عصر 4:08 مغرب 5:45 عشاء 7:06
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بین الاقوامی

مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے لیے گیم چینجر ہوگا، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

بھارت اور اسرائیل کا پروپیگنڈا پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے معاہدے کی اہمیت کم نہیں کرسکتا، ہاکان فیدان

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں اہم تبدیلی کا باعث بنے گا۔

مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے لیے گیم چینجر ہوگا، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

ان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کی دفاعی شراکت داری کو مضبوط کرنے والا یہ معاہدہ گیم چینجر ثابت ہوگا اور علاقائی صورتحال پر دور رس اثرات ڈال سکتا ہے۔

ہاکان فیدان نے معاہدے کے بارے میں بھارت اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ غلط معلومات پھیلانے کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا پروپیگنڈا معاہدے کی اہمیت گھٹا نہیں سکتا۔

ترک وزیر خارجہ نے دفاعی تعاون کو تینوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ شراکت داری علاقائی سلامتی کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے۔