کوئٹہ: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میناز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے علاقے میں ناکہ بندی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ یہ کارروائی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت جاری مہم کا حصہ ہے۔