مواد پر جائیں

کوئٹہ 18°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

کوئٹہ میں مہنگا آٹا بیچنے پر 8 ہول سیل ڈیلرز گرفتار، جیل منتقل

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں کی چیکنگ، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 8 ہول سیل ڈیلرز کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ نے سب ڈویژن سٹی کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے دکانوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو آٹے کی فروخت سرکاری نرخنامے کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کی۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی ٹیم نے ایسٹرن بائی پاس، جتک اسٹاپ اور گیلانی روڈ سریاب پر آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے 8 ہول سیل ڈیلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنانا، عوام کو مہنگے داموں آٹے کی فروخت سے بچانا اور مقررہ قیمتوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئٹہ میں مہنگا آٹا بیچنے پر 8 ہول سیل ڈیلرز گرفتار، جیل منتقل