تہران: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت امریکی جنگی جہازوں کو خلیج فارس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق انہوں نے ہفتے کو اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کے خلیج میں داخل ہونے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔
علی عبداللہی کا کہنا تھا کہ ایران کا یہ مؤقف کسی مخصوص وقت تک محدود نہیں اور امریکی فوجی جہازوں کو خلیج میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔
یہ بیان امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکیوں کے دوران سامنے آیا ہے۔
ترکیہ میں امریکی سفیر ٹام بارک نے کہا تھا کہ واشنگٹن ہفتے کے اختتام تک ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔ تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے ایسے کسی منصوبے سے لاعلمی ظاہر کی تھی۔
ایرانی فوجی سربراہ کا تازہ بیان خلیج میں امریکی بحری موجودگی کے خلاف انتباہ ہے۔ کسی نئی فوجی کارروائی کے حتمی فیصلے یا اس کے وقت کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔