مواد پر جائیں

کوئٹہ 17°C فجر 5:25 ظہر 12:16 عصر 4:08 مغرب 5:45 عشاء 7:06
آج کا ای پیپر ⁦1⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بین الاقوامی

طالبان مخالف گروپوں کا تین افغان صوبوں میں حملوں کا دعویٰ

طالبان مخالف گروپوں نے تخار، پروان اور بدخشاں میں اہلکاروں اور فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروپوں نے تخار، پروان اور بدخشاں میں حملوں اور طالبان اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچانے کے دعوے کیے ہیں۔
ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سابق افغان جنرل یاسین ضیا سے منسوب تنظیم نے تخار کے دارالحکومت تالقان میں طالبان کی انٹیلی جنس ٹیم پر حملے کا دعویٰ کیا۔ تنظیم کے مطابق چار اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں پروان میں کابل شمال شاہراہ پر طالبان کی چوکی پر حملے میں تین اہلکاروں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کا دعویٰ بھی شامل ہے۔
سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی تنظیم افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان کی 219ویں بریگیڈ کی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ تنظیم نے گاڑی تباہ ہونے کا دعویٰ کیا۔

طالبان مخالف گروپوں کا تین افغان صوبوں میں حملوں کا دعویٰ