Tameerewatan
tameerewatan

امریکا کا ایران پر بڑا حملہ: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے گہرے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈالر یکدم مہنگے

امریکا کا ایران پر بڑا حملہ: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے گہرے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈالر یکدم مہنگے

نیویارک/ٹوکیو: امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ فضائی حملوں کے بعد عالمی مالیاتی اور توانائی کی منڈیوں میں فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل بھی مہنگا ہو گیا۔

رائٹرز کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر نمایاں طور پر مضبوط ہوا۔ ڈالر انڈیکس بڑھ کر 101.18 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو 2 جولائی کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

کرنسی مارکیٹ میں جاپانی ین، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں بھی امریکی ڈالر نے مضبوطی دکھائی، جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر معمولی اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔ سرمایہ کار اب نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک کے آئندہ شرح سود کے فیصلے پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

ادھر ڈیجیٹل کرنسیوں میں بھی دباؤ دیکھا گیا۔ بٹ کوائن اور ایتھر دونوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات تیل کی عالمی منڈی پر بھی نمایاں رہے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت تقریباً 2.6 فیصد اضافے کے بعد 72.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں تیل اور کرنسی مارکیٹ کا رخ ایران اور امریکا کے درمیان صورتحال، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور عالمی توانائی کی سپلائی سے جڑا رہے گا۔ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو تیل اور امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مزید تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More